بیلتھنگڈی :27/جون (ایس اؤنیوز)اُڈپی کے شری کرشنا مٹھ میں پیجاور مٹھ سوامی جی نے گوشت خور وں کو مٹھ میں افطار کوٹا کا انعقاد کرنے پر پرمود متالک نے سخت اعتراض جتایا ہے، لیکن ہم جیسے شودر ا بھی ہندو ہیں ، گوشت خور ہیں ، کیا متالک کا منشا یہی ہے کہ ہمیں بھی مٹھ میں داخلہ نہ دیں۔ متالک سماج تقسیم کرنے کا کام کررہے ہیں اسی لئے شری رام سینا پر پابندی عائد کرنے کا سابق وزیر اعلیٰ،جے ڈی ایس کے ریاستی صدر کمار سوامی نے مطالبہ کیا۔
مذہبی مقامات کے دورے پر نکلے کمار سوامی دھرمستھل کی آمد پر اخبارنویسوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں سوامی جی کی طرف سے منعقد کئے گئے افطار کوٹا پر اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بھائی چارگی اور مساوات کو فروغ دینے میں یہ ایک اہم قدم ہے، ایسے بزرگ سوامی جی کے متعلق پرمود متالک بہت ہی سطحی باتیں کہہ رہے ہیں،انہوں نے سوال کیا کہ انہیں کس نے ہندودھرم کا ٹھیکہ دیا ہے۔چلورایا سوامی کے متعلق انہوں نے کہاکہ اب وہ پارٹی چھوڑ کرچلے گئے ہیں، وہ باب بند ہوگیا ہے۔ جنتا پریوار کے لیڈران لوٹ کر پارٹی میں شامل ہونگے۔ ایچ وشوناتھ کی شمولیت کو لے کر گفتگو جاری ہے ، دیوے گوڈا اس تعلق سے حتمی فیصلہ لینے کی بات کہی، ان کی شمولیت پر مجھے کوئی اعتراض نہیں ہونے کی بات کہی۔ اگلے انتخابات کی تیاری جاری ہے ، بہت جلد امیدواروں کی فہرست جاری کرنے کی کمار سوامی نے اطلاع دی ۔